تین مشکلات کے تین حل
اگر آپ شہوت میں مبتلا ھیں تو
اپنی نماز میں تجدیدِ نظر كریں ، ضرور نماز میں سستی کرتے ھوں گے ۔
قرآن کریم میں ھے :
فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ(سورہ مریم آیت 59)
پھر ان کے بعد ايسے نااہل لوگ آئے، جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشات کی پیروی کی ۔
اگر آپ عدم توفیق اور بدبختی کا شکار ھیں
تو اپنی والدہ محترمہ کے ساتھ آپ کا سلوک درست نہیں ھے ، لہذا اپنی والدہ کے ساتھ اپنا سلوک درست کریں ۔
قرآن کریم میں ھے :
وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا (سورہ مریم آیت 32)
اور اپنی والدہ کے ساتھ حُسن سلوک کرنے والا بنایا ہے اور ظالم و بدبخت نہیں بنایا ۔
- اگر آپ روزی کی تنگی اور زندگی کی مشکلات میں مبتلا ھیں
تو قرآن کریم کے ساتھ اپنا تعلق اور رابطہ درست كریں ۔
قرآن کریم میں ھے :
وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِی فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا (سورہ طہ آیت 124)
اور جو میرے ذکر (قرآن ) سے اعراض کرے گا، اس کے لیے اس کی زندگی تنگ ھوجائے گی ۔
دعاگو۔ محمد اطہر طاہراللہ تعالی ھم سب کو ان قرآنی ھدایات پر عمل پیرا ھونے کی توفیق عطا فرمائے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں